چلاس: گرلز ہائی سکول چلاس میں سانحہ پشاور اے پی ایس کے حوالے سے تقریب
چلاس(چیف رپورٹر)6 دسمبر 2015 کو گرلز ہائی سکول چلاس میں سانحہ پشاور اے پی ایس کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم دیامر ہدایت اللہ، ای۔ای۔او اسمائیل، ہیڈ مس اور تمام طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے تقاریر پیش کیں۔ تقریب میں شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ اس موقع پر اساتذہ نے بھی سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے تقاریر کیں۔
ا نہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے 2010 میں چلاس گرلز ہائی سکول پر بھی حملہ کیا تھا۔۔ اُس حملے میں چلاس گرلز سکول کی عمارت شدید متاثر ہوئی تھی لیکن دہشت گردوں کے اس بز دلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہدایت اللہ نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے مقابلہ قلم کے زریعے کرنگے اور دہشت گردوں کے بچوں کو تعلیم دینگے۔ اس موقع پرڈ پٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہدایت اللہ نے شہدا آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کیا۔