تعلیم

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ کے عہدے پر میرا حق بنتا ہے، ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، ڈی ڈی او کی دھمکی

کھرمنگ ( سرور حسین سکندر سے) ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ کا عہدہ میرا حق ہے اگر اس پر کسی جونیئر اساتذہ کو تعینات کیا گیا تو بھر پور مزاحمت کرینگے یہ بات ڈی ڈی او مہدی آباد غلام محمد حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کاکہنا تھا کہ کھرمنگ میں ایل پی سی رکھنے والے اساتذہ میں سب سے سینئر ہونے کے ناطے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا عہدہ میرا حق ہے اگر اس حوالے سے حق تلفی ہوئی تو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ میری کارکردگی کے حوالے سے مہدی آباد کے عوام گواہ ہیں کہ میں نے جب سے ڈی ڈی او مہدی آباد کا چارج سنبھالہ ہے اس وقت سے اب تک سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے کافی اقدامات کئے ہیں جبکہ تما م سکولوں کو منصفانہ فنڈنگ بھی کرایا ہے جبکہ اس سے پہلے اس طرح کے رجحان موجود نہیں تھا جبکہ میں نے ایجوکیشنل پلانینگ اور منیجمنٹ میں چھ سالہ ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور ڈبل ایم اے بھی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اگرمجھ سے سینئرکسی اسا تذہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بنایا گیا تو قبول کرونگا جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا ہوا ہے امید کرتے ہیں کی وہ ماضی میں میرے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کا ازالہ کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button