ثقافت
شگر: قدیمی تہوارجشن مے گنگ اور لوسر 25 دسمبر کوروایتی انداز سےمنایا جائے گا
شگر(عابدشگری) شگر کا قدیمی اور روایتی تہوارجشن مے گنگ اور لوسر 25 دسمبر کو شایان شان اور روایتی انداز میں منایا جائے گا جس میں روایتی پولو کے علاوہ رات کو مے فنگ اورآسمان میں فانوس چھوڑا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ شگر ٹورزم ایسو سی ایشن کی ایک اجلاس میں کیا گیا۔ شگر ٹورزم ایسو سی ایشن کا ایک اجلاس صدر حاجی وزیر فدا علی کی صدارت میں ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں جشن مے فنگ کو اس سال بھی بھرپور انداز میں منانے پر اتفاق کیا گیا۔ جشن مے فنگ 25دسمبر کو منایا جائے گا جس میں روایتی پولو وزیر پور اور شگر کے درمیاں کھیلا جائے گا۔ جبکہ اسی رات اصل تہوار مے فنگ اور غوروم چھوڑنے کا رسم بھی ادا کیا جائیگا جس کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ اس تہوار کو دیکھنے کیلئے گردو نواح اور دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد شگر آئیں گے۔