گلگت بلتستان کے اظہر علی اور شیعب نے آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی زیر نگرانی کراچی میں آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز گلگت بلتستان کی ٹیم نے اپنے جیت کا سلسلہ برقرار رکھا۔۔ گلگت بلتستان کے تاریخ میں پہلی بار قومی سطح کے باکسنگ کیھلوں میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
ٖ ضلع غذر کے چھٹوورکھنڈ سے تعلق رکھنے والے سابق باکسر احمد علی کے چھوٹے بھائی اظہر علی نے 91کلوگرام ویٹ میں سندھ پولیس کے ابی جوزی کو اور 56کلوگرام ویٹ میں گلگت کے شیعب نے بھی سندھ پولیس شہریار کچی کو کواٹر فاینل میں ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کولیفائی کرلیا ۔
کل پانچویں دن گلگت بلتستان سپر ہا ئی ویٹ میں تیمور کا بلوچستان سے اور 56کلوگرام میں گلگت بلتستان کے شیعب کااسلام اباد سے کواٹر فائنل کا مقابلہ ہو گا ۔ ٹیم کے اس کامیابی پر گلگت بلتستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر مطلوب میر ، جیرل سیکٹریری شعیب عالم میر سینر کوچ احمد علی اور ٹیم منیجر اقتدار علی نے مبارک باد پیش کے اور امید ظاہر کی ہے کہ گلگت بلتستان کے ٹیم اس ٹورنامینٹ میں میڈ لز اپنے نام کرے گی۔۔