گلگت بلتستان

گلگت ذولفقارآباد میں آٹے کی قلت

گلگت (نامہ نگار) ذولفقارآباد جوٹیال میں آٹے کی قلت عروج پہ پہنچ گیا ، علاقہ مکین چاول کھانے لگے ۔ ایک تھیلہ آٹا لینے کے لیے دردر کے ٹھوکرے کھارہے ہے مگر آٹا نہیں مل رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گوپس کالونی، گوجال کالونی، پرنس کالونی اور دیگر علاقوں سے آٹا دو ہفتوں سے ڈیلروں کے پاس موجود نہیں۔ 1000سے زائد گھرنوں کے لیے صرف چند توڑا آٹا دیا جارہاہے جس سے آٹا عوام کو پورا نہیں ہورہا ہے۔ گزشتہ ہفتوں سے آٹا غائب ہے، علاقہ مکین پریشان جبکہ دکانداروں کے پاس موجود آٹے کو بلیک میں 1500روپے فی من میں بھیج رہے ہے جوکہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ حکومت غافل ہے۔ روز بروز آٹے کا قلت شدت اختیار کرتا جارہے ہے اورڈیلروں نے قیمت بھی بڑھاکر 430فی تھیلہ سے بڑھاکر 450روپے کردیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button