گلگت بلتستان

چلاس: حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے گلگت میں ہونیوالے کنونشن کےمشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد فوری یقینی بنائے۔ دیامر پریس کلب

چلاس(پ ر) دیامر پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر دیامر پریس کلب مجیب الرحمٰن کے منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ دنوں گلگت میں ہونیوالے کنونشن کے مشترکہ اعلامیہ پر تفصیلی غور کیا گیا۔اور کہا گیا کہ حکومت وقت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد فوری یقینی بنائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ میڈیا اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرنے والے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو دوبارہ توسیع نہ دی جائے۔اور ایف پی ایس سی کے ذریعے مستقل بنیادوں پر قابل اور اہلیت رکھنے والے عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں اور صحافیوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ اگر کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید توسیع دی گئی تو گلگت بلتستان کی تمام صحافتی برادری مشترکہ طور پر لائحہ عمل مرتب کرینگے۔جس کے بعد عملی طور پر جدوجہد کا آغاز کر دینگے۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ حکومتی سطح پر صحافی برادری کی مشکلات دور کرنے کے لئے انکے مطالبات پر فوری عملی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button