گلگت بلتستان

ہنزہ: مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر جان عالم ہنزہ میں بجلی بحران پراپنے حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

ہنزہ (اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے ضلعی صدر جان عالم نے ہنزہ میں بجلی کی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کچھ ذمہ دار عناصر ہنزہ میں بجلی کے بحران پیدا کرکے آئندہ آنے والی ضمنی انتخابات میں رُکاوٹ ڈالنا چاہتے ہے ۔ اس وقت حسن آباد فیز ون اور ٹو کے تھرمل جنریٹر خراب پڑھے ہیں۔ عملہ تھرمل جنریٹر کے خریداری کے بجائے کروڑوں روپے کے ٹھیکے چینل کی مرمت کے بہانے لوٹتے جارہا ہے اور کروڑوں روپے مالیت کے ٹھیکے بندر بھانٹ کرنے میں مصروف عمل ہے۔ انھوں نے ایسے کاموں کے انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 4ماہ سے خراب تھرمل جنریٹر مرمت کے بہانے ورکشاپ میں رکھا ہے جبکہ علاقے میں بچا کچا بجلی من پسندوں کو اسپیشل لائینوں کی شکل میں تقسیم کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کمرشل ایریاز میں ایک وقت کی روٹی نوازنے پر عملہ ان کو اسپیشل لائن سے نوازا تے جارہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم نے مزید کہاکہ سینئر وزیر اکبر تابان اور ہنزہ نگر کے ایکسئن کریم خان عوام کو بجلی فراہم کرنے کے لئے مختلف سیاسی بیانات داغتے گئے مگر اسپیشل لائینوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ2013-14میں بجلی کی بحران پر عارضی کنٹرول کرنے کے خاطر وفاقی حکومت سے 3کروڑ کا اضافی گرانٹ منظور کر وایا جس کی وجہ سے نہ صرف ہنزہ بلکہ ساس ویلی میں تھرمل جنریٹر سے بجلی عوام کو فراہم کرنا پڑا جبکہ اس بار غفلت یا سازش ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ ہنزہ کے منتخب قیادت نے ذمہ دار کارکنوں کے ذریعے میرے اور اداروں اور اعلیٰ قیادت کے رابطوں کو کار نمائندہ مداخلت قرار دے کر پابندی لگا ئی ہے۔جبکہ نیتجے میں ہنزہ کے عوام کو بجلی کے سنگین بحران اور کار سرکار میں بے جا مداخلت کی صورت عوام کے سامنے آرہی ہے۔انھوں نے سیکرٹری واٹر اینڈ پاوراور ڈی سی ہنزہ سے اپیل کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تھرمل جنریٹر سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے۔ جبکہ دوسری جانب غیر قانونی اثر رسوخ استعمال کی جانے والی بجلی پر انتظامیہ دفعہ 144نافذ کرے جن سے عوام میں ہونے والی ناامیدی بھی پورا ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button