جنوری سے قبل ہی تھرمل جنریٹر کو چلا کر عوام ہنزہ کو بجلی فراہم کرینگے،صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ جاوید اقبال
ہنزہ( اجلال حسین ) ہر پارٹی اور عوام ہمارے لئے قابل احترام ہے، جمہوری تقاضہ ہے کہ کسی بھی پارٹی اور عوام کو شر پسند کہنے پر ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے میڈ یا کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام شر پسند نہیں بلکہ امن پسند ہیں۔ بجلی اور دیگر سہولیات عوام کو فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے۔ کیو نکہ ہم نے پاکستان مسلم لیگ ن کوبھاری اکثیر یت سے ووٹ دیکر کا میاب کیا ہے اورعوام کے ہر جائز مطالبہ کو پورا کرنا ہمارے فرض میں شامل ہے۔ انھوں نے عوام ہنزہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تھر مل جنریٹر میں خرابی کے باعث چند دن التوا کا شکار ہو گیا مگر انشاللہ جنوری سے قبل ہی تھرمل جنریٹر کو چلا کر عوام ہنزہ کو بجلی فراہم کرینگے اور عوام کو لوڈ شیڈ نگ کے عذاب سے نکا ل کر دم لینگے۔
انھوں نے کہا کہ تھرمل جنریٹر میں فنی خرابی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے آن کر نا پڑھ رہا ہے۔ ہم انشااللہ اس تاخیر کی عوض آئندہ سال کے جولائی ، اگست تک تھر مل جنریٹر سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بناکر تنقید کرنے والے لوگوں کا منہ بند کر دینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے عوام ہنزہ کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ میر غضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان کی خصوصی اپیل پرنوٹس لیتے ہوئے عطاآباد جھیل پر وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ27میگاواٹ بجلی کے منصوبے کا بھی منظوری ہو چکی ہے انشاللہ جلد میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان ا پنے گلگت بلتستان کے دورہ کے دوران افتتاح کرکے عوام کی مایوسیوں کو دور کرینگے۔