عوامی مسائل

اشکومن میں مشینیں بار بار خراب، 24 گھنٹے لوڈشیڈنگ، عوام عاجز آگئے

اشکومن(نمائندہ خصوصی)اشکومن پاؤر ہاؤس میں بار بار مشینوں کی خرابی۔اشکومن تاریکی میں ڈوب گیا۔گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں نمایا ں کمی کے دعوے ہوائی ثابت ہوئے۔پہلے تین دنوں میں 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کی جاتی تھی اب ایک دن بعد 24 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں ہے ۔سب انجینئیر گاہکوچ میں بیٹھ کر عملے کو ڈرا دھمکا کر بجلی کو اپنی مرضی سے استعمال کر رہا ہے ۔عوام کا مطالبہ ہے کہ سب انجنئیر کو ٹرانسفر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اشکومن کے پاؤر ہاؤ س کی مشینیں بار بار خراب ہونے کی وجہ سے اشکومن تاریکی میں ڈوب گیا ہے ۔محکمہ برقیات نے دعویٰ کیا تھا کہ گرمیوں میں نالوں میں پانی میں اضافے کیساتھ لوڈ شیڈ نگ میں نمایا ں کمی آئے گی لیکن اس وقت ندی نالوں میں پانی کی وافر مقدار ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کے دعوے ہوائی ثابت ہوئے ۔پہلے سردیوں میں تین دنوں کے بعد 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ ہوتی تھی لیکن اب ایک دن بعد 24 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور پہلے محکمے کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈ ول جاری ہوتا تھا لیکن اب کوئی شیڈ ول کا پتہ نہیں چلتا اور محکمہ برقیات کا ایک ذمہ دار انجنئیر خود گاہکوچ میں بیٹھ کر اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجلی اپنی مرضی کے علاقوں میں سپلائی کراتا ہے اور مذکورہ بندہ کئی سالوں سے ایک ہی سٹیشن پر براجمان ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ انجنئیر کو ضلع غذر سے ٹرانسفر کیا جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button