معیشتگلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نےٹیکس کے معاملےکو اعلیٰ سطح پر اٹھا یا ہے، ٹیکس کا نفاذ دراصل پا کستان پیپلزپارٹی کی سیا ہ تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ صو با ئی وزیر تعمیرات عامہ ڈا کٹراقبا ل، معا ون خصو صی حاجی عابد علی بیگ، فا رو ق میر

گلگت ( پ ر)صو با ئی وزیر تعمیرات عامہ ڈا کٹراقبا ل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ دراصل پا کستان پیپلزپارٹی کی سیا ہ تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے مگر مچھ کے آ نسو بہا نے وا لے یہ کیو ں بھو لے ہیں وہ لوگ جو آج اخبارات میں ٹیکس کے حوالے سے بیان بازی کر رہے ہیں انہوں نے اپنے دور میں بحیثیت ممبر جی بی کو نسل ٹیکس کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آئے ہیں اور عوام سے کیئے گئے تمام وعدے یا د ہیں اورہر حا ل میں تمام وعد وں کا پا س رکھا جا ئے گا۔ کیو نکہ مسلم لیگ (ن ) ایک عوامی جماعت ہے اور عوام کیسا تھ ایک گہر ارشتہ ہے۔ ڈا کٹر اقبا ل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے اور مت بھو لیں کہ گور و پا ور پرا جیکٹ سمیت تمام اہم منصو بے مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی شروع ہو ئے۔ مسلم لیگ (ن) ہر گز عوام پرغیر ضروری بو جھ نہیں ڈا لے گی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈ ے سے عوام کی زند گیو ں میں معا شی انقلا ب آ ئے گا اور یہی نو ا ز شریف کا ویژن ہے ۔ ڈ اکٹر اقبا ل نے سختی سے کہا کہ ٹیکس کا نفاذ دراصل پیپلزپارٹی کی ایک سا ز ش تھی جو کہ اب آ پ کے سا منے آئے گی۔ مسلم لیگ ن ہرقسم کی سازشوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کر ے گی کیو نکہ عوام نے مسلم لیگ ن کو عوامی طاقت سے نوازا ہے۔ سا زشی عناصر ہر گز نہ بھو لیں کہ مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کی تمام مکا تب فکر اور زند گی کے تما م شعبو ں سے تعلق رکھنے لو گو ں کی حما یت حا صل ہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معا ون خصو صی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ ٹیکس کے نفا ذ میں مسلم لیگ (ن) کی صو بائی حکو مت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ 2013میں اس وقت کے وزیر اعظم پرو یز اشر ف جو کو نسل کے چیئر مین بھی تھے انکے دستخطوں سے ٹیکس نا فذ کیا گیا تھا جبکہ 2سال بعد (ن) لیگ کی حکو مت مر کز اور صو با ئی سطح پر بر سر اقتدارآئی ہے اور آج سا زش کے تحت واویلا مچایا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت اب تک ٹیکس کے نفاذ کے حوا لے سے خا مو ش کیوں تھی جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشا ن ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکو مت جو بھی فیصلے کریگی عوام کو اعتماد میں لیکر کریگی۔ ٹیکس کے نفاذ کے حوا لے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ ٹھیکیدار برادری کو باقاعدہ اعتماد میں لے کر پیپلزپارٹی کے دور میں نا فذ العمل ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے دستاویزات صدرکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے حوا لے کیئے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ا س اہم فیصلے کو اعلیٰ سطح پر اٹھا یا ہے۔ مستقبل قریب میں ن لیگ کی صوبا ئی حکو مت عوام کو اچھی اور بڑی خبر دے گی۔ پیپلزپارٹی کی حو اس باختہ قیادت عوام کو گمراہ کرنے پر تلی ہو ئی ہے۔ عوام با شعور ہو چکے ہیں۔ سازشو ں کا کبھی حصہ نہیں بنیں گے۔ ٹیکس کا نفاذ پیپلزپارٹی کا ہی مرہو ن منت ہے سازش بہت جلد بے نقا ب ہو گی ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معا ون خصو صی فا رو ق میر نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نظام نافذ کیا۔ اگر پیپلزپارٹی میں ضمیر کی سیا ست کی رمق بھی مو جود ہے تو اپنے کئے گئے پا لیسیوں کادفاع کرے۔ اگر انہو ں نے غلط قدم اُٹھا یا ہے تو پہلے گلگت بلتستان کی قوم سے معا فی ما نگے پھر عوامی ایشو ز پر سیا ست کر ے۔ پو ری قوم جا نتی ہے کہ امجد ایڈووکیٹ اورانکی پوری ٹیم نے گند م سبسڈ ی کو بڑ ھا نے کیلئے ایگر یمنٹ کیا اور پھر مکر گئے عوام نے اس وقت بھی پیپلزپارٹی کی سیا سی ہیرا پھیری کو مستر د کر دیا تھا آج ٹیکس کے ایشو پر بھی سیا سی ہیرا پھیری کر نے کی ناکام کو شش کررہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے اپنی کر توتوں کے باعث گلگت بلتستان سے پارٹی کانا م و نشا ن مٹ چکا ہے۔ امجدایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کی رہی سہی طاقت کو تا بو ت میں بند کر رہے ہیں۔ پا کستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے حقوق کی ضامن ہے۔ وفا ق نے گلگت بلتستان کو تمام بڑے مسا ئل حل کر نے کیلئے عملی اقدا ما ت کیئے ہیں ، گلگت بلتستان کی قوم کو ما یو س نہیں کر ینگے مو جود ہ صورتحا ل پر گہری نظر ہے اور عوام کے حق میں بہترین فیصلہ کر ینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button