گلگت بلتستان

ہربن کوہستان کے عوام کا مطالبات کے حق میں شتیال کے مقام پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری، شائرہ قراقرم پرٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی

چلاس(مجیب الرحمٰن) ہربن کوہستان کے عوام کا مطالبات کے حق میں شتیال کے مقام پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری، گلگت بلتستان آنے جانے والی ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔احتجاج کے باعث مسافر اذیت سے دو چار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ہربن کوہستان کے عوام نے ہربن تھور باؤنڈری کمیشن کے فیصلے کو اوپن نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شتیال کے مقام پر شاہراہ ریشم پر دھرنا دیا۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہربن کے عوام بھی دیامر بھاشہ ڈیم سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ری الائمنٹ کے کے ایچ بھی انکے ہی ایریے میں بنایا جا رہا ہے۔واپڈا نے تاحال متاثرین کو انکی زمینوں کے معاوضے ادا بھی نہیں کئے ہیں۔ واپڈا بصری پر کوہستان کا حق تسلیم کرے اور انکے ساتھ معاہدہ کرے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے اور بصری باؤنڈری کمیشن کے فیصلے کو اوپن نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید طول دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button