تعلیمپاکستان

ہنزہ: قائد اعظم کے یوم ولادت کے موقعے پر کریم آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہنزہ (اکرام نجمی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقعے پرگزشتہ دن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کی جانب سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کریم آباد میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان الدین آفندی تھے اس موقعے پر جنگ آزادی کے ایک ہیرو اور گیاری کے ایک شہید دیدار کے والد نے بھی خصوصی طور پر حصہ لیا ۔

مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے اور قائد اعظم کے شان میں گیت اور نغمے پیش کی۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان الدین آفندی نے بانی پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کی خدمت اور پاکستان کی ترقی کیلئے طلباء و طالبات کے کردار پر روشنی ڈالی اور نئی نسل پر زور دیا کہ وہ مملکت خداداد جو قائد اعظم اور برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے قدر کریں۔ انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہے ورنہ شام اور عراق کے مثال ہمارے سامنے ہیں۔ ہمیں اس ملک کی ترقی اور تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ۔

اس موقعے پر تقسیم ہند کے مجاہد نمبر دار علی ممبر نے کہا کہ آزادی کے وقت پنجاب بٹالین کے ساتھ کئی مسلمان مہاجرین کو پاکستان لانے میں گلگت بلتستان کے کئی جوانوں نے خدمات سرانجام دی ہے۔ ہم نے بہت مشکل حالات میں اس ملک کو حاصل کیا ہے گلگت بلتستان کے اس وقت کے کئی نوجوانوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے اور آزادی پاکستان میں گلگت بلتستان کے لوگوں کے بھی خدمات ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے خود اپنے بٹالین کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کو سلامی دی ہے ۔

گیاری کے شہید نائب صوبیدار دیدار کریم کے والد نے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے جوان بیٹے کو اس ملک پر قربان کیا ہے میں نے مزدوری کرکے اپنے بیٹے کو پڑھایا تھا اپنے بیٹے کی شہادت پر مجھے فخر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button