تعلیم

انرولمنٹ کمپین کے حوالے سے سیکریٹری ایجوکیشن ثنا اللہ خان نے تینوں ریجنز کے ڈائریکٹرز کو اہداف دے دیے

 گلگت (پ ر )مورخہ 16 اپریل بروز ہفتہ سیکریٹری ایجوکیشن ثنا اللہ خان نے تمام ریجن کے ڈائر یکٹرز سے انرولمنٹ کمپئین کے حوالے سے میٹنگ کی۔ انہوں نے تمام ڈائر یکٹرز کو کمپئین کو موثر بنا نے کی ہدایت کی۔

میٹنگ میں ڈائر یکٹر کالجزمیر احمد خان، ڈائر یکٹر اکیڈ مک گلگت ریجن فیض اللہ لون ، ڈائر یکٹر بلتستان ریجن مجید خان اور ڈائریکٹر دیامر ریجن فرید اللہ نے شرکت کی ۔

سیکریٹر ی ایجوکیشن ثنا ء اللہ خان نے تمام ڈائریکٹرز کے لئے ٹارگٹ مقر ر کیا اور فروغ تعلیم کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا تاکہ معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button