گلگت بلتستان

زلزلہ کے دوران لینڈ سلائیڈ سے زخمی ایک ہی خاندان کے 4 افراد کوسٹی ہسپتال کشروٹ منتقل کردیا گیا

گلگت ( فرمان کریم) گزشتہ رات غذر میں زلزلے کے باعث زخمی ہونے والے چھشی کے رہائشی زرین کو اُن کے تین بچوں سمیت کشروٹ سٹی ہسپتال گلگت پہنچا دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات چھشی غذر میں زلزلے کے باعث مکان پر پتھر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد زخمی ہوئے تھے زخمیوں کو علاج معالج کے لئے سٹی ہسپتال کشروٹ پہنچا دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں میں گھر کا سربراہ زرین خان، 5سالہ ابراہیم، 3سالہ عمر اور ایک سالہ بخت میر شامل ہیں۔ جبکہ اس زلزلے کے باعث زرین خان کی زوجہ فوت ہوچکی تھی۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button