کوہستان: کے پی کے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نےاخروٹ اور چلغوزے کے بعد گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر شہروں میں لیجائی جانیوالی جونیپر کو بھی ٹیکس کے نام پر روکنا شروع کر دیا
چلاس(مجیب الرحمان)اخروٹ اور چلغوزے کے بعد کوہستان میں گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر شہروں میں لیجائی جانیوالی جونیپر کو بھی ٹیکس کے نام پر روک دیا گیا۔ چکئی چیک پوسٹ پر گزشتہ روز چلاس سے پانچ ٹرک جونیپر ملکی منڈیوں تک لیجائی جا رہی تھی کو روک دی گئی ہے۔جس کی وجہ سے کاروبار سے منسلک افراد شدید اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ساتھ ہی بھاری مالی خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اور ٹرکوں کا کرایہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے ہالٹنگ کی مد میں ادائیگی بھی کرنی پڑ رہی ہے۔کاروبار سے منسلک افراد نے حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت سے مسئلے کا فوری حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔تاکہ کاروبار سے منسلک افراد سمیت مقامی افراد کو بھی نقصان اٹھانا نہ پڑے۔اور ملکی زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہو سکے.مقامی افراد نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کے پی کے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا ٹیکس گلگت بلتستان کی سوغات پر عائد نہ کیا جائے چونکہ گلگت بلتستان ٹیکس فری زون ہے۔