تعلیم

اساتذہ فرائض کو واجب سمجھ کر ادا کریں‌تو تعلیمی میدان میں‌جلد انقلاب برپا ہوگا، ڈپٹی کمشنر شگر

شگر(عابدشگری)اساتذہ اگر ایک عزم،لگن ،محنت اور فرائض کو واجب سمجھ کر اداکریں تو تعلیمی میدان میں انقلاب لانے میں دیر نہیں لگیں گے۔شگر میں تعلیمی نظام درست سمت میں گامزن ہے اور والدین کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھ چکا ہے۔ یہی وجہ سے کہ والدین کی جانب سے سرکاری سکولوں میں بچوں کی داخلہکو ترجیح دے رہے ہیں۔ان خیالات کا ظہار ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد نذیر شگری، پرنسپل نثار حسین اور دیگر نے گرلزہا ئیر سکینڈری سکول شگر میں بچوں میں کتابیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شگر میں سرکاری سکولوں کی حالت زار کافی بہتر ہوا ہے۔صفائی سے لیکر نظم و نسق اور تدریسی امور میں بہتری آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھ چکا ہے اور اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے ان سکولوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔جوکہ خوش آئند بات ہے۔ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ والدین اور معاشرے کی اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائے بلکہ ایک عزم اور فرائض منصبی کو واجب سمجھ کر ادا کریں ۔ اور تدریسی امور میں بہتری لاکر سکولوں کی ماحول کو خوشگوار بنایا جائے۔اگر اساتذہ لگن اور محنت کیساتھ ایک عزم کیساتھ تدریسی امور میں دلچسپی لیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ تعلیمی میدان میں انقلاب آنے میں دیر ہونگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ای شگر نذیر شگری نے کہا کہ شگر کے تمام سکولوں میں ویلفیئر فنڈ ز قائم کیا جارہاہے جس میں جمع ہونے والی رقم غریب اور نادار طلباء و طالبات کی تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر آفس نے تمام ہائی سکولوں کے اساتذہ کیلئے مفت گاؤں فراہم کیا ہے جبکہ امتحانی فیس میں ہونے والی بچت سے بچوں کیلئے پراگریس کارڈ اور بیج فری میں تقسیم کیا جارہا ہے۔تقریب میں سکول کی بہتر نظم و نسق پر سابق کمشنر بلتستان عاصم ایوب کی جانب سے پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول شگر نثار حسین کو تعریفی اسناد بھی ڈی سی کی ہاتھوں دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button