گورنر گلگت بلتستان نے ذاتی رہائشگاہ کو کیمپ آفس نہیں بنایا ہے، گورنر سیکریٹریٹ
اسلام آباد: گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ رونامہ اوصاف گلگت بلتستان مورخہ 29دسمبر 2015 کو گورنر گلگت بلتستان سے متعلق شائع شدہ خبر (میر غضنفر علی خان بھی پیر کرم علی کی راہ پر چل پڑے ،گورنر گلگت بلتستان نے ذاتی رہائشگاہ کو کیمپ آفس بنا لیا ) کی سختی سے تردید کرتے ہوئے گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔گورنر گلگت بلتستا ن کے خلاف ایک سازش ہونے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے سادہ لوح عوام کے سامنے میر غضنفر علی خان کی شہرت میں کمی کرنے کی ایک ناکام کوشش کی گئی ہے اور ایک شہرت یافتہ اخبار کے تجربہ کار ٹیم سے امید کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے شائع نہیں کرینگے اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دینگے ۔
گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے تمام نمائندوں سے اپیل کیا کہ گورنر سیکریٹریٹ سے منسوب کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے شائع نہ کریں تاکہ سازش کرنے والے افراد اپنے ایجینڈا میں کامیاب نہ ہوں ۔