سیاست

عمران ندیم اپنے حلقے کے برف باری سے متاثرہ عوام کو تنہا چھوڑ کر اسلام آباد میں عیاشی کررہا ہے -مسلم لیگ ن ضلع شگر

سکردو (پ۔ر) مسلم لیگ ن ضلع شگر کے صدر طاہر شگر ی نے کہا ہے کہ عمران ندیم اپنے حلقے کے برف باری سے متاثرہ عوام کو تنہا چھوڑ کر اسلام آباد میں عیاشی کررہا ہے۔ الیکشن میں در در ووٹ مانگنے والا آج حلقے سے کیوں غائب ہے۔ موصوف کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔ باشہ اور برالدو میں لوگ شدید مسائل میں ہیں لیکن موصوف اسلام آباد کی گرم فضا میں بیٹھ کر چین سے نہیں بیٹھنے کا بیان دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران ندیم علاقہ شگر میں کب تک عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ ان کی مفاد پرستی اور چالبازی کو عوام پوری طرح جان چکے ہیں۔ ارندو شگر میں بر ف باری سے لوگ محصور ہے لیکن موصوف انتظامیہ سے رابطے کی باتیں کرکے عوامی مسائل پر مرہم رکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ طاہر شگری نے کہا کہ شگر میں عمران ندیم کو اپنی اقتدار کی سورج غروب ہوتے نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے وہ اب حلقے سے باہر رہنا شروع کردیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت برف باری سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی مدد سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ارندو میں پاک فوج اور انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر امدادی سامان تقسیم کئے گئے ہیں جس پر ہم انتظامیہ اور پاک فوج کے شکر گزار ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button