سکردو: محکمہ جنگلات میں سینکڑوں افراد کو غیر قانو نی بھر تی کر نے کے ٹھو س شوا ہد کے باو جو د آ فیسران کے خلاف کارروائی کرنے میں حکومت نا کا م ہو چکے، نمبر دار قا سم شا ہ ،محمد علی حیدر اور دیگر کا مشتر کہ بیان
گلگت (پ ر )مسلم لیگ (ن) کے صو با ئی حکومت کرپشن کے خلا ف کارروائی کرنے میں نا کا م ہو چکے ہیں اور اپنے مند پسند افراد کو نیب اور آ یف آ ئی اے پر دباؤ ڈا ل کر چھڑانے کیلئے سر گر م عمل ہے۔ محکمہ جنگلات سکردو ریجن میں سینکڑو ں افراد کو غیر قانو نی بھر تی کر نے کے ٹھو س شوا ہد ملنے کے باو جو د ان آ فیسران کے خلاف کارروائی کرنے میں نا کا م ہو چکے ہیں جسے عو ام سمجھتے ہے کہ مسلم لیگ (ن)ان کر پٹ آ فیسران کو بچھا نے کیلئے سر گر م ہے۔ نمبر دار قا سم شا ہ ،محمد علی حیدر ،اور دیگر نے مشتر کہ بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ و زیر جنگلات ان غیر قا نو نی بھر تی ہو نے افراد کو فو ری طو ر پر معطل کر کے کر پٹ آ فیسران کے خلاف کارروائی کر یں۔ انہوں نے مز ید کہاہے کہ صو با ئی و زراء صر ف اخباری بیانات کے حد تک محدو د ہو کر رہ گئے عملی کام کو ئی بھی نہیں کر رہے ہیں ۔محکمہ جنگلات کر پٹ اور کر پشن کا گڑ ھ بنا ہو ا ہے وزراء صر ف ہو ا ئی باتیں کر تے ہیں ۔صو با ئی و زیر جنگلات حاجی محمد وکیل سے اپیل کرتے ہے کہ سکر دو میں جو غیر قانو نی بھر تی ہو ئیں ہیں ان کو فو ری طو ر پر معطل کر کے ان کے خلاف قا نو نی کارروائی کی جا ئے بصو رت دیگر آفیسران میں کرپشن میں اپنا حصہ ڈالنے پر کامیا ب ہو جا ئیں گے۔