تعلیمگلگت بلتستان

ہنزہ: ہاسی گاوامیموریل پبلک سکول کا سالانہ رزلٹ 91فیصد رہا

ہنزہ (اکرام نجمی) ہاسی گاوامیموریل پبلک سکول کریم آباد ہنزہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، نتائج کے مطابق سکول کا سالانہ رزلٹ 91فیصد رہا ۔

سالانہ نتائج کے اس تقریب میں طلبا و طالبات کے علاوہ والدین کے کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ہاسی گاوا سکول نظیم امان نے کہا کہ ہمارے سکول میں امتحانات اسسمنٹ کے بنیاد پر رائج ہے ہم سال بھر طلباء و طالبات کی کارکردگی کے بنیاد پر نتائج کو تیار کرتے ہیں۔ انھوں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں ۔

hmps

کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اقبال محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن طلبا و طالبات نے اس امتحان میں پوزیشن حاصل کی ہے انکے والدین اور طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک کلاس میں ایک ٹیچر صرف ایک بچے کو نہیں پڑھاتا بلکہ پوری کلاس کو پڑھاتا ہے اب والدین پر منحصر ہے کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیتے ہیں۔ میں اساتذہ کے محنت کو سراہا تا ہوں جن بچوں نے پرائمری اور مڈل میں ٹاپ کیا ہے انکو کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن ایک سال کا فیس ادا کریگا۔

 ہنزہ میں ہاسی گاوا سکول کا فیس دیگر سکولوں کے نسبت کم ہے کیونکہ بلڈنگ سکول کا اپنا ہے اور ہم کوالٹی ایجوکیشن کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں اس سلسلے میں میر ا سکول منیجمنٹ سے کئی دفعہ میٹینگ ہوچکا ہے ۔
یاد رہے کہ ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول جاپان کے مشہور کوہ پیماء ہاسی گاوا کے نام سے منسوب ہے اور اس سکول کے تعمیر میں جاپان حکومت اور ڈونرز کا اہم کردار رہا ہے اس سکول کو کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن نامی فلاحی ادارہ چلارہا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button