تعلیم
بہت جلد ضلع غذر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کھولاجائے گا، پارلیمانی سیکریٹری فداخان
گلگت(نامہ نگار)ممبر قانون ساز اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی فدا خان فد ا نے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کیمپس ضلع غذر میں قائم کیاجائے گا ۔ اس پر کام ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے بھی اپنا دور ہ غذر کے موقع پر کیمپس کے قیام کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے ۔انہو ں نے بتایا ہے کہ کے آئی یو کا کیمپس ضلع غذر میں قائم کر کے یہاں کے طلباء کا دیرینہ مطالبہ حل کرکے طلباء کو در پیش ہر مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دور حکومت میں ضلع غذر میں مثالی کام کریگی اور یہاں کے عوام کی احساس محرومی کو خاتمہ کرینگے جس سے یہاں کے عوام ن لیگ کی حکومت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کیمپس غذر میں قائم ہونے کے بعد یہاں کے طلباء اپنے علاقے میں معیاری تعلیم سے آراستہ ہونگے کیمپس کیلئے جگہ کا بھی تعین کیا گیا ہے بہت جلد ضلع غذر کے عوام کے خوشخبری سنائیں گے ۔