معیشتگلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی نے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے اینٹی ٹیکس موومنٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

گلگت( پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی وفد نے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری اینٹی ٹیکس موومنٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ ہفتے کے رو ز عوامی ایکشن کمیٹی کے وفدنے کنوینئر مولانا سلطان رئیس کی قیادت میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی اور ٹٰیکس کے خلاف جاری تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹرایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ علی نے حمایت کرنے پر عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد میں مولانا سلطان رئیس،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فتح اللہ خان ، آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان کے کے اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button