گلگت بلتستان میں این سی پی گاڑیوں کے خلاف کی جانے والی کریک ڈاون غیر قانونی ہے ۔ صدرہنزہ نگر ٹرانسپورٹر یونین
ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ سمیت پورے گلگت بلتستان میں این سی پی گاڑیوں کے خلاف کی جانے والی کریک ڈاون غیر قانونی ہے ۔ گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن محکمہ ایکسائز کے ساتھ پہلے سے ایک مسلے پر بات چیت ہو رہی ہے، انشاللہ بہت جلد این سی پی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا ایشو اور رجسٹریشن کے وقت لی جانے والی فیس کا مسلہ حل ہو جائے گا۔ تب تک محکمہ ایکسائز گلگت بلتستان غریب ٹرانسپورٹرز کو تنک کرنا بند کرے۔ان خیالات کا اظہار ہنزہ نگر ٹرانسپورٹر یونین کے صدر خوش آمدین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز کے افسران اپنی شہرت کے خاطر سب سے پہلے ہنزہ نگر آکر ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرتے ہیں۔ اگر این سی پی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کر نا ہے تو گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی کیا جائے ۔ محکمہ ایکسائز گلگت بلتستان سے ٹرانسپورٹ یونین گلگت بلتستان کے عہداراروں کے ساتھ این سی پی گاڑی کی رجسٹریشن اور سالانہ فیس کو کم کرنے کے سلسلے میں مزاکرات جاری ہے۔ جب تک مسلے کا حل نہیں ہوتا محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن بلاوجہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کی جانے والے کاروائی کو روک دیں۔ جوں ہی مسلے کا حل نکل جائیگا نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹر خود ہی ادارے کے ساتھ تعاون کرتے ہوے گاڑی کی رجسٹریشن اور سالانہ فیس ادا کرئیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گاڑیوں کے خلاف کاروائی بند نہیں کرینگے مختلف پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے کے علاوہ پہیہ جام ہٹرتال تک کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔