سیاحت

محکمہ سیاحت غذر کے ملازمین کا دیگر اضلاع میں تبادلہ، دفاتر ویران ہو گئے

غذر (بیورو رپورٹ) غذر میں محکمہ سیاحت کے بعض ملازمین کو دوسرے ڈسٹرکٹ میں تبادلہ کر دیا گیا اور یہ ملازمین تنخواہ غذر سے لیتے ہیں اور ڈیوٹی کئی اور کرتے ہیں دوسری طرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت بھی کئی عرصہ سے غذر سے غائب ہیں ان کے بارے میں بھی یہ اطلاعات ملی ہے کہ موصوف کو غذر کے ساتھ ساتھ ہنزہ کا بھی چارج دیدیا گیا ہے جس باعث محکمہ سیاحت غذر کا دفتر ویران ہوکر رہ گیا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے محکمہ سیاحت کی کارکردگی صفر ہوکر رہ گئی ہے حکام عدم دلچسپی علاقے میں بنائے گئے 9ٹورسٹ ویوپوائنٹ لاوارث ہوگئے ہیں ان عمارتوں کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ ہوگئے تھے مگر مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ ویوپوائنٹ کی عمارتیں بھوت بنگلوں کا منظر پیش کررہی ہے اور اس وقت صورت حال یہ کہ بعض ٹورسٹ ویوپوائنٹ کی عمارتوں کے شیشے اور لکڑی بھی چوری ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ گاہکوچ میں بنایا گیا ٹورسٹ ویو پوائنٹ کی عمارت میں اتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ہو ا تھا اور اب یہ عمارت اثار قدمہ کا منظرپیش کر رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button