عوامی مسائل

بروقت طبی امداد نہ ملنے سے شگر کا رہائشی موت کے منہ میں چلا گیا

شگر ( رجب علی قمر ) بروقت طبی امداد کی عدم دستیابی سے شگر فولجو کے غریب رہائشی سلمان علی موت کے منہ میں چلے گئے سلمان کو اچانک پیشاب کی تکلیف ہوئی گھر والوں نے انہیں داسو سول ڈسپنسری لایا گیا جہاں بھی ان کا علاج نہ ہوسکا داسو ڈسپنسری حکام نے انہیں سکردو لے جانے کا مشورہ دیاتاہم سکردو لاتے ہوئے غریب شخص راستے میں ہی چل بسا تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے علاقے اپر برالدو فولجوگاؤں سے تعلق رکھنے والے سلمان ولد حسین جن کی عمر تقریبا 40 سال سے 45 سال کے قریب بتایا جارہا ہے اچانک پیشاب کی نالی میں درد محسوس ہوئی علاقے میں بنیادی طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث موت کی آغوش میں چلی گئی ہے اپر برالدو کے 13 گاؤں کے 5000 ہزار کے قریب آبادی کے لئے بنیادی صحت کے سہولیات سرے سے ہی میسر نہیں ہے بتایا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں فرسٹ ایڈ دور کی بات لوگ پیراسٹامول کی گولی کے لئے سکردو سفر کرتے ہیں علاقے کے مکینوں کے مطابق علاقے میں صحت کے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں سینکڑوں لوگ موت کو گلے لگا چکے ہیں غریب گھرانے سے تعلق سلمان ولد حسین کے پانچ سے زائد چھوٹے بچے ،بچیاں اور بیوہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button