چترال

چترال کے نوجوانوں نے کرپشن کے خلاف اور ڈپٹی کمشنر کی حمایت میں ریلی نکالی

چترال (نامہ نگار) نو جوانانَ چترال اور چترال یوتھ کلب کے زیر اہتمام آج ایک پُر ہجوم ریلی کا انعقاد ہوا۔ ریلی پروگرام کے مطابق صبح 10 بجے چیوپُل دنین سے شروع ہوا شرکا نے ریلی کے دوران پُرجوش انداز میں، ڈپٹی کمشنر قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، تجاوزات نا منظور، ملاوٹ نا منظور، کرپشن نا منظور کے نعرے لگائے۔ اس یکجہتی ریلی میں ہر طبقہ فکر کے گولوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ریلی چترال بائی پاس روڈ سے ہو تا ہوا ڈپٹی کمشنر چترال آفس کے سامنے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے اپنے عملے کے ساتھ جلسے میں شرکت کی۔ جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔جلسے سے نو جوانانِ چترال اور چترال یو تھ کلب کے مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں تجاوزات کا دائرہ پورے چترال میں پھیلانے ، کرپشن، ملاوٹ، سر کاری محکموں میں بے ضابتگیوں اور دیگر عوامی مسائل کے خاتمے پر زور دیا۔اور DC چترال کیساتھ اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اور متفقہ طور پر ایک قرارداد DC چترال کو پیش کیا۔آخر میں ڈپٹی کمشنر چترال نے اپنے خطاب میں جلسہ کے منتظمین اور شرکاء جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور شر کا کو یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چترال کے اندر فلاحی کام اسی زورو شور سے جا ری رہیں گے۔انہوں نے شرکاء جلسہ سے کہا کہ اگر آپ لوگوں کی تعاون اور حمایت اسی طرح چترال انتظامیہ کے ساتھ رہا تو انشا ء اللہ ہم یہ مسائل آسانی سے حل کریں گے۔ آخر میں اسٹیج سکرٹری فضل الرحمن شاہدؔ نے دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button