معیشت

سوست گوجال میں انجمن تاجران کی نئی تنظیم سازی، نذیر احمد صدر اور اعجاز علی جنرل سیکریٹری منتخب

سوست(رپورٹر)گلگت بلتستان کا بین الاقوامی تجارتی مرکز سوست گوجال ہنزہ کے انجمن تاجران کی نئی تنظیم سازی تشکیل،نذیر احمد صدر، اعجاز علی جنرل سیکریٹری، امیر اللہ سینئر نائب صدر، احسان اللہ نائب صدر، بلال قاسم سیکریٹری اطلاعات و جوائنٹ سیکریٹری جبکہ مشتاق احمد کو فنانس سیکریٹری منتخب کردیا گیا۔گلگت بلتستان کی بین الاقوامی تجارتی مرکز سوست کی تاجروں کی ایک اہم اجلاس اتوار کے روز سوست کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں سوست کے دکانداروں و دیگر کاروباری حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سابقہ کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کے صدر نذیر احمد نے کہا کہ سابق صدر الفت کریم و دیگر اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت سے سوست بازار کے کاروباری حضرات مضبوط ہوچکے ہیں اورنئے منتخب صدر نے سابقہ کابینہ کے خدمات کو سرہا اور سابقہ کابینہ کے صدر وممبران نے مستقبل میں بھرپور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔سیکریٹری اطلاعات بلال قاسم نے میڈیا کے نمائندوں کو اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نئی منتخب کابینہ پورے سوست بازار کے تمام دکانداروں سمیت سوست میں مقیم کاروباری حضرات کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی منتخب کابینہ کے صدر سمیت تمام ممبران ایک پڑھی لکھی ٹیم پر مشتمل ہے اور علاقائی، معروضی و جغرافیائی حالات کے تناظر میں تاجران کے مسائل کو حل کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منتخب کابینہ کی بہت جلد اجلاس بلاکر مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button