تعلیم

گلگت: ایگل پبلک سکول امپھری کے سالانہ نتائج کا اعلان

گلگت۔ (پ-ر) پرنسپل عرفان علی نے ایگل پبلک سکول امپھری کے سالانہ نتائج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے لئے کار آمد افراد پیدا کیے جاسکے۔ بچو ں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگا۔ بچوں کی ڈویلپمنٹ میں اس کے گھر، والدین اور سکول ٹیچرز کا ہاتھ ہوتا ہے ان دونوں کی combinationسے ہی بچوں کا مستقبل بنتا ہے۔ سکول ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر بچوں کے پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔ والدین بچوں کے روشن مستقبل کے لیئے اساتذہ کے ساتھ دینا ہوگا، والدین کی ذمہ داری ہے کی وہ بچوں کو گھروں میں ایک اچھا ماحول پیدا کریں جس سے اس کے روشن مسقبل کی امید پیدا ہو۔ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتاہے۔ لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی خصوصی توجہ دیں۔ معاشرے کے لئے کرامت اور مفید جو انسانیت کی خدمت کرسکے۔ ایسے افراد پیدا کئے جاسکے ۔ ایگل پبلک سکول جس طرح سے تعلیمی میدان میں بچوں کی تربیت کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور بچوں کی صلاحیتیں آئے دن بڑھ رہی ہیں جب کی مختلف مقابلوں میں اس سکول کے طلباء کے کئی میڈ ل حاصل کرلئے ہیں۔جس پر ایگل پبلک سکول کی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ تقریب میں سول سو سائٹی والدین اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔پروگرام میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور سٹیج پر اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button