سیاست

مریم نواز کی طرح‌نواز شریف بھی تمام جعلی مقدمات سے باعزت بری ہوجائیں‌گے، اشرف صدا

سکردو (پ  ر) مریم نواز کی طرح نواز شریف بھی تمام جعلی مقدمات میں باعزت بری ہو جاینگے۔ نواز شریف چوتھی بار عوام کی طاقت سے پاکستان کے وزیر اعظم کا منصب سنبھال لیں گے۔سچائی اور استقامت کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ جعلی مقدمات  کے زریعےجو تکلیف نواز شریف ، مریم نواز اور ان کے خاندان کو دی گئی تاریخ اسےفسطائیت اور انتقام کی بدترین مثال کے طور ہر یاد رکھے گی۔ صبر اور استقامت سے حالات کا سامنا کرنے پر بہادر باپ کی بہادر بیٹی کو مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ یہ بات مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان و سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے اک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہوں پر گامزن کرنے کی جو سزا نواز شریف، شہباز شریف ، مریم نواز ، انکے قریبی رفقا اور مسلم لیگ کو دی گئی دراصل پاکستان دشمنی کی گہری  سازش تھی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت قریب ہے جب پاکستان محلاتی سازشوں سے آزاد ہوکر اپنی مرضی اور ملکی مفاد کے فیصلوں کے زریعے حقیقی معنوں میں ترقی اور خود مختاری کی جانب گامزن ہوگا۔ نیا پاکستان سے حقیقی آزادی تک کے تمام نعرے سبز باغ اور سراب کے سوا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ تمام ملک دشمن بہروپیوں کے چہرے عنقریب بے نقاب ہو نگے ۔ سچ اور جھوٹ کے درمیان واضح لکیر کھنچ جائے گی۔ نواز شریف ہی مظبوط وفاق اورمسئتحکم پاکستان کی علامت ہے اور نواز شریف ہی چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمان خان کے دیگر تمام بیانیوں کی طرح بیرونی سازش کا بیانیہ بھی سچ آشکار ہونے پر پاتال میں دفن ہوچکا ہے، اور جھوٹ کے گھوڑے کا سوار جلد اپنے منطقی انجام کو  پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان پر اک نااہل ٹولے کو مسلط کر کے پاکستان کی معشیت سمیت ہر ادارے کو تباہ کیا گیا۔ ملک میں نفرت اور انتشار کی فضا کو ہوا دی گئی۔ عوام کو بیروزگاری اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا گیا، خوشنما و جذباتی نعروں کے زریعے سادہ لوح عوام کو گمراہ کیا گیا،ملکی سلامتی و بقا کے خلاف سازشیں کی گئی،مقبوضہ  کشمیر  کا سودا کیا گیا، سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، سی پیک سمیت ملکی مفاد کے تمام منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال کر چین سمیت دیگر کئی دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے گئے، کرپش کرپش کے نعروں کی آڑ میں کرپشن کا بازار گرم رکھا گیا، تاہم اب وہ وقت آچکا ہے  کہ نیازی اور اسکے حواریوں سے ان کے کیے کا باقاعدہ حساب لیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے تمام راستے مسدود کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button