گلگت بلتستان

نگر: پریس کلب کا اجلاس، صحا فی اپنے علاقوں کے مسائل کو بھر پور انداز میں اجاگر کرے

نگر(پ ر) ضلعی پریس کلب نگر کے کابینہ کا اہم اجلاس صدر پریس کلب غلام مرتضٰی شامیری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب نے کہا کہ نو زائیدہ ضلع کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اسلیئے صحافی ضلع کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے مثبت رپورٹنگ کو اپنا شعار بنائیں اور ریاست کا چوتھا ستون ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صحا فی اپنے علاقوں کے مسائل کو بھر پور انداز میں اجاگر کرکے اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں پریس کلب کے امورپر بھی تفصیلی غور خوص کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ کے جنرل باڑی اجلاس میں نئے ممبروں کی شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ شرکائے اجلاس نے پریس کلب کی بھرپور فعالیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button