نوجوان

نوجوانوں کی تنظیم آرگنائزیشن فار ایجوکیشنل چینج نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات کے مسائل پر کام کرنے والی معروف تنظیم آرگنائزیشن فارایجوکیشنل چینج (او ای سی) کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روزگلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے چیرمین و معروف سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹرسرانجام بیگ نے کی جبکہ ڈاکٹر آفتاب،وسیم ضاپو اور سابق صدر او ای سی خیام بیگ سمیت تنظیم کے ممبران نے بھی تقریب میں کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اوای سی کے سابق صدرانجنئیرسکندربیگ نے تنظیم کی سابقہ کارکردگی اور حاصل شدہ اہداف سے متعلق شرکاء کو اگاہ کیا۔

اس موقع پر او ای سی نے نئے سال کے لئے کمال الدین کو صدر، جنیداکبرکو نائب صدر،جاوید اقبال کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اورفائزہ علی کو گلگت بلتستان ریجن کی انچارچ منتخب کیاگیا۔

او ای سی کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر سرانجام بیگ نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹرسرانجام بیگ نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات کے اندرجدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم حاصل کرنے کا شعوربیدارکرنے اور کمزور معاشی حالت کے شکار طلبا وطالبات کی مالی معاونت کرنے کے سلسلے میں او ای سی کا کردار لائق تحسین ہے۔ اسی کاوش اور جذبے کے تحت مستقبل میں اوای سی مذید اہم اور نمایاں منصوبوں کا خواہاں ہے جس کے لئے تنظیم کے ممبران کوسرگرم اندازمیں کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے اندرمثبت تبدیلی لائی جاسکے

۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر آفتاب نے بھی او ای سی کی کاوشوں کو خود سراہا اور اپنی جانب سے ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button