پڑھے لکھے نو جوا ن صرف سرکار ی نو کر یو ں کے انتظار نہ کریں بلکہ پرا ئیویٹ سیکٹر پر بھی توجہ دیں اور بز نس کیلئے توانائیاں صرف کریں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات
گلگت ( پ ر) صوبا ئی حکو مت خطے سے بے روزگاری کے خا تمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدا مات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں یو تھ لو ن اسکیم کے ذریعے نو جوانوں کوقرضے دیئے جا رہے ہیں۔ یوتھ لو ن پیکیج خطے کے نو جو انوں کے بہتر مستقبل کی ضا من ہے جسے موجودہ حکومت نو جوانوں کو روزگار کے وسا ئل کے طور پر شروع کر چکی ہے اور اربو ں روپے کواس منصو بے سے خطے کے نو جو انوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا ۔ گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں سے مشتہر ہو نے والی تمام خا لی اسا میوں پر پڑھے لکھے نو جوا نو ں کو میر ٹ پر نو کریا ں دی جا ئیگی ۔ ان خیا لا ت کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ صوبے سے بے روزگاری کے مکمل خا تمہ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کیلئے بڑا چیلنج ہے ، لیکن حکومت بہت جلد خطے میں بیرروزگاری پر قابو پا ئے گی۔ انہو ں نے کہا کہ پڑھے لکھے نو جوا ن صرف سرکار ی نو کر یو ں کی انتظار نہ کریں بلکہ پرا ئیویٹ سیکٹر پر بھی توجہ دیں اور بز نس کیلئے توانیائیاں صرف کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کے تحت بھی بے روزگاری میں کمی آجا ئیگی ۔ انہوں نے پڑ ھے لکھے نو جوانوں کو خطے میں امن کے قیا م کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دے۔ پیپلزپارٹی کی دور حکومت میں تمام سر کار ی ادروں کو اندر سے کھو کھلا کر دیا گیا۔ اب سرکاری اداروں کومضبوط بنا نے کیلئے صو بائی حکو مت نچلی سطح سے ٹھو س اقدا مات کررہی ہے ۔ صو با ئی وزیر نے مزید کہاکہ سابقہ دور حکو مت نے کر پشن لو ٹ کھسوٹ، اقر با پر وری اور سفارشی کلچر کو فروغ دیا جس کی وجہ سے حق دار کو اس کا حق نہ مل سکا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت ایسے اقدا مات کی شدید حو صلہ شکنی کر چکی ہے اور آ نے وا لے وقت میں خطے سے تمام تر معاشر تی خرا بیوں کو دور کر ے گی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ صوبا ئی حکو مت کے 100دنوں کے اہدا ف کے ثمرات عوام کے سامنے آ نا شروع ہو گئے ہیں ، آ نے والے دنو ں میں عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے ہنگامی بنیا دوں پر اقداما کریگی ۔