گلگت بلتستان

نگران وزیر خوراک عبدل جہان کا گلگت پہنچنے پر شاندار استقبال

عبدل جہان، نگران وزیر خوراک
عبدل جہان، نگران وزیر خوراک

گلگت(صفدر علی صفدر) ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے نگران صوبائی وزیر عبد الجہان کا اسلام آباد سے حلف لینے کے بعد گلگت آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔جمعہ کو نگران وزیر کے استقبال کیلئے غذر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے مناور کے مقام پر ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہناکر وہاں سے درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی میں انہیں جوٹیال کے مقامی ہوٹل پہنچاد یا۔جہاں پر عمائدین غذر کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں نگران وزیر خوراک عبد الجہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور عوام نے جس قدر ان پر اعتماد کر کے نگران کابینہ میں وزیر کا اہل بنا دیا وہ بھی عوامی امنگوں اور توقعات پر پورا اترنے اور علاقے میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کی نیت صاف ہو تو منزل خود بخود اسان ہو جاتی ہے اور بلا شبہ ان کی نیت میں بھی کسی قسم کا فتور نہیں وہ کسی عہدے یا شہرت کا لالچ نہیں بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت نگران حکومت میں ایک بھاری ذمہ داری کو کھلے دل سے قبول کیا اور بغیر کسی سرکاری پروٹوکول کے اسلام آباد سے گلگت آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمیشہ علاقے کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اقداما ت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ میرٹ پر کام کرنے کے قائل ہیں اورہمیشہ میرٹ پر ہی فیصلے کرینگے اور میرٹ کے بر خلاف کوئی اقدام اٹھا کر قوم کے ساتھ غداری کبھی نہیں کرینگے ۔
اس موقع پر معروف دینی سکالر ڈاکٹر عبد العزیز سابق رکن اسمبلی سرفراز شاہ ،امید وار قانون ساز اسمبلی بلبل جان ،شاہ اعظم ،ڈاکٹر اقبال،قاری غلام اکبر اور خان اکبر خان نے اپنے خطاب میں نگران صوبائی وزیر عبد الجہان کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نگران وزیر اپنے مختصر عرصے کے دوران میرٹ اور قانون کے مطابق اقدامات کرینگے اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button