متفرق

معروف عالم اخوند غلام محمد آف تھمگو انتقال کر گئے

شگر(عابد شگری) موت العالم موت عالم۔معروف عالم دین و مبلغ اسلام استاد الاساتذہ اخوند غلام محمد آف تھمگو انتقال کرگیا۔ان کی عمر اسی سال سے زائدتھا۔اور طویل عرصہ سے بیمار تھے۔تفصیلات کیمطابق معروف عالم دین اخوند غلام محمد آف تھگمو انتقال کرگئے۔وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔اور گذشتہ علی الصبح اس دارلفانی سے کوچ کرگئے۔ ان کی نمازجنازہ آغا سید طہ الموسوی شمس الدین کی اقتداء میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مجلس وحدت المسلمین شگر کے جنرل سکریٹری شیخ ضامن علی مقدسی ،شیخ اشرف حسین سمیت علمائے کرام سمیت مختلف مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں تھگمو میں واقع مسجد کی احاطے میں کی گئی۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ ،پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں چھوڑے ہیں۔وہ شگر کے معروف صحافی علی نقی شگری کے سسر تھے۔

اخوند غلام محمد مرحوم ایک بلند پایہ عالم دین اور مبلغ اسلام تھے ان کی وفات سے ہونے والی خلاء پر ہونے میں کئی صدیاں لگیں گے۔ مرحوم نے انتہائی نامساعد حالات میں شگر میں دینیات سنٹروں کی قیام اور لوگوں کو دین سے شناسائی کا کام جاری رکھا۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین و مبلغ المعروف اخوند غلام محمد کے وفات پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہ الموسوی شمس الدین اور شیخ اشرف حسین نے کہا۔مرحوم اخوند غلام محمد کے نماز جنازہ کے بعد امام بارگاہ تھگمو میں ان کی پسماندگاں سے تعزیت کیلئے آنے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے مرحوم کی دین کیلئے خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیشکرتے ہوئے کہا کہ اخوند غلام محمد مرحوم ایک بلند پایہ عالم دین تھا جنہوں نے انتہائی مساعد حالات میں بھی دین شناسائی اور تبلیغ کا کام جاری رکھا۔ انہیں شگر کے بیشتر علاقوں میں مدارس اوردینیات سنٹروں کی قیام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے کئی کئی کلومیٹر پیدل سفر کرکے نماز جماعت قائم رکھنے کیساتھ درس و تدریس کا سلسلہ آخری عمر تک جاری رکھا۔ان کی کئی شاگرد ان سے فیضیاب ہونے کے بعد ایران عراق اور ملک کے دیگر حصوں میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ ان کی دین کیلئے خدمات خراج تحسین کے لائق ہیں۔اللہ انہیں جوار آئمہ میں جگہ عطا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button