سیاست

ہنزہ-پارٹی ڈسپلن کی مخالفت پر ایکشن، مسلم لیگ ن نے جاوید اقبال، علی پنو، سلمان کریم اور دیگر عہدیداروں کی رکنیت معطل کرتے ہوے شوکاز نوٹسز جاری کردئیے

گلگت (پ ر) ہنزہ میں ایک اجلاس میں صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری تنظیم سازی کی مخالفت اور پارٹی نظم و ضبط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور صوبائی جنرل سیکریٹری کی طرف سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاوید اقبال ، علی پنو، سلمان کریم اور دیگر عہدیداروں کی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے صوبائی جنرل سیکریٹری کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری شوکاز نوٹس کا 10روز کے اندر تحریری جواب اورمعافی نامہ جمع کرائیں 10دن کے اندر تحریری جواب اورمعافی نامہ جمع نہ کرانے والے عہدیداروں کی بنیادی رکنیت ختم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ سے گزشتہ روز ضلع ہنزہ کی تنظیم سازی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس کے مطابق جان عا لم کو ضلعی صدر، امین خان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکریٹری بنانے سمیت دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا تھا جس کیخلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہنزہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس پر صوبائی جنرل سیکریٹری کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button