معیشت

حلقہ تین میں ایک ارب سےزیادہ لاگت کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، دنیور کو پیرس بناوں گا، ڈاکٹر اقبال

گلگت(پ ر)صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں اربوں روپے کے لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے وزیر اعلی گلگلت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کی ترقی چاہتے ہیں۔جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ماضی میں عوام سے جھوٹ بولا گیا۔عوام نے ہمیں جسطرح مینڈیٹ دیا ہے اسی طرح اب ہم ان کی امیدوں سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیور میں ایسی آفس کا سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دور میں دنیور کو پیرس بناونگا۔حلقہ 3 میں 70 کروڑ روپوں کی لاگت سے میٹل سڑکوں کا جال بچھائیں گے۔10 کروڑ روپے سے گلیوں اور لنک روڈ کا مرمت کرائیں گے عوام کا دیرینہ مسئلہ پینے کا صاف پانی تھا 30 کرور روپے سے پینے کیلئے صاف پانی عوام کیلئے تحفے میں دے رہے ہیں ہیشی سے چشمے کا صاف شفاف پانی کا منصوبہ جلد شروع ہونے کو ہے اور 3 کروڑ کی لاگت سے ہیشی تک سڑک بنائیں گے جس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ہماری حکومت نے بگروٹ روڈ کا عوامی دیرینہ مسئلہ حل کیا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن میرے ساتھ ہمیشہ مہربان رہے ہیں عوام کو درپیش بنیادی سہولیات کے حوالے سے جب بھی بات کی ہے انہوں بے کبھی مایوس نہیں کیا۔ماضی میں عوام گندا پانی پینے پر مجبور تھے اب انکو حفضان صحت کے عین اصولوں کے مطابق صاف شفاف پانی پینے کو ملے گا۔آبادی روزافزوں بڑھ رہی ہے اسلیئے حلقے میں ایک بڑا ہسپتال کا قیام ناگزیر ہوگیا ہے اسکے لیئے اقدامات اٹھائیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر رکھ دیا ہے خپلو میں دو برجز، جگلوت سکردو روڈ، نلتر روڈ،غذر کے ذریعے کے پی کے روڈ،سلپی پل،شیر قلعہ پل، سمیت کچھ میگا منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے کچھ جاری ہیں اور باقی کا آغاز کریں گے مستقبل میں عوام سکھ کا سانس لیں گے۔صوبائی حکومت عوام کے حقوق کی ضامن ہے ہم جھوٹے وعدے کرنے والوں میں سے نہیں۔ہماری حکومت کے تمام نمائندوں نے عام کے جملہ مسائل کے حل کیلئے کمر کس لی ہے۔اس موقع پر دنیور کے نمبرداران کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button