سیاست

جعفر اللہ خان کے اعلانات انتخابات کی حد تک ہیں، عمائدین شیناکی ہنزہ

ہنزہ ( بیور رپورٹ)عمائدین ہنزہ شناکی نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی اپنے حلقہ میں دال نہیں گلتی ہے اور وہ لوگ ہنزہ کے دچند مفاد پرست عناصر کے ساتھ مل کر ہنز ہ کی امن و امان کو خراب کرنا چاپتے ہیں اور دوسری جانب ضمنی انتخابات میں کامریڈ بابا جان کی جیت کو واضح دیکھ کرے عوام کو جھوٹی اعلانات کے ذریعے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ شناکی کے مرکز ناصر آباد میں سب سے اہم مسئلہ پانی کا ہے جس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور لنک روڑز بنانے کے جھوٹے اعلانات کرکے عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہنز ہ کے عوام باشعور ہیں اور ایسے سازشی عناصر کے جھوٹے اعلانات پر توجہ نہیں دینگے ،ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ایک سادہ انسان ہے لیکن اس کی ایک سرمایہ دارانہ پارٹی کے ساتھ واسطہ ہونے کی وجہ سے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس کو ڈپٹی سپیکر صروف نام کے لئے بنایا گیا ہے باقی کام دوسرے لوگ چلارہے ہیں ۔عمائدین ہنزہ شناکی میں عیسیٰ خان ،محمد جامی ،فدا علی ،محمد شاہ،نادر شاہ ،نیت شاہ ،کریم خان ،حسین آباد سے علی احمد شاہ ،ذوہیب سلطان ،منصور رہیم ،فرمان کریم ،مایون ہنز سے سجاد سلطان ،سید عالم ،امیر حیات ،اور خانہ آباد ہنز سے سہیل خان ،عرفان بہادر ،شاہ زمان خان ،عباس خان و دیگر شامل تھے ۔انہوں نے کہا جعفراللہ کے اعلانات صرف ضمنی انتخابات کی حد تک ہے اور جس پر عملی کام کبھی نہیں ہونا ہے ۔انہوں نے کہا چند مفاد پر عناصر کبھی کھیل اور کبھی میوزیکل شو کے نام پر ناصر آباد کے عوام کو بیوقوب بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے باشعور قوم مسترد کرتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button