تعلیم

داریل سٹوڈنٹس فیڈریشن کو وجود میں آئے آٹھ سال گزر گئے، کراچی میں تقریب منعقد

کراچی ( پ ر) داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے کراچی میں تنظیم کی آٹھویں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈی ایس ایف کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے داریل ہاؤس میں آٹھواں یوم تاسیس جوش و خراوش سے منایا۔ پروگرام میں بی این ایف، متحدہ قومی مومنٹ، پی پی پی، تانگیرقومی اتحاد اور این ایس ایف جی بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لیے تمام پارٹیوں اور علماء کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ ڈی ایس ایف کے چئیرمین قاری محمد فاروق نے داریل انجینئروں کے اغوا کے واقعے اور بعد ازاں مقامی لوگوں پر لگائے گئے الزامات کی بھرپور مذمت کی ۔ ڈی ایس ایف کے صدر سعید نواب نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ داریل و تانگیر کو ضلع بنایا جائے۔ پروگرام میں ڈی ایس ایف کراچی یونٹ کا نیا کابینہ بھی تشکیل دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button