تعلیم

محکمہ تعلیم دیامر میں علمی ترقی کے لئے کوشاں ہے

چلاس(بیورورپورٹ)  ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر استور ریجن فرید اللہ کی زیر صدارت ڈی ڈی اوز استور کی اہم میٹنگ ،ڈی ڈی اوز نے ضلعے کی تعلیمی محکمانہ اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ایجوکیشن نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہر ڈی ڈی او بجٹ کا صحیح استعمال کرے۔اور تفصیلی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کی۔

اُدھر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر امیر خان نے مڈل سکول گینی کا اچانک دورہ کیا۔تین اساتذہ کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنخواہیں بند کرنے کے احکامات دئے۔اور انکے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ کسی صورت ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button