سیاست

حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، سابق وزیر اعلی مہدی شاہ

سکردو (پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و ممبر سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے سامنے بے بس حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کو کبھی آئینی حقوق نہیں دلا سکتے ، مولانا عبد السیمع کے بیانات کے بعد حفیظ الرحمن کا مکروہ چہرہ سب پر عیاں ہو گیا ، ہم شروع دن سے ہی کہتے آئے ہیں کہ حفیظ کو کسی خاص مقصد کے لیے لایا گیا ہے حفیظ الرحمن علاقے کے ساتھ کبھی مخلص نہیں ہو سکتے وہ کشمیریوں کے دباو میں آ کر گلگت بلتستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اگر حفیظ الرحمن جی بی کی اکائی کو نقصان پہنچا کر کچھ علاقے کو متنازعہ کرنے کی کوشش کریں تو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتسان کو کبھی تقسیم ہونے نہیں دینگے حفیظ الرحمن جی بی کو تقسیم کرنے کی ناکام ساز ش کر رہے ہیں اس سازش کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دینگے ، اب ہمیں مفاہمت کی سیاست ترک کر کے آئینی حثیت کے لیے تمام پارٹیوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ، صوبائی حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے بے روزگاری کی شرع میں اضافہ گندم بحران اور میگا پروجیکٹس پر تاحال کام شروع نہ ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے گلگت سکردو روڈ پر تاحال کا م شروع نہیں ہو سکا ، پاور سیکٹر میں ابھی تک کوئی نئی سکیم شروع نہیں ہوئی ہسپتالوں میں ادویات نہیں اور حکومت کی حثیت نہ ہونے کے برابر ہے گلگت بلتسان میں جمہوری حکومت کے کوئی اثار نظر نہیں آرہے گلگت بلتستان میں پوری طرح بیوروکریسی کی حکومت ہے اور نظام حکومت منتخب نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی چلا رہی ہے حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم نے بیوروکریسی کے سامنے پوری طرح گھٹنے ٹیک دئیے ہیں وزراء فوٹو سیشن کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہے ، وزراء عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے فوٹو سیشن میں لگے ہوئے ہیں ، تاریخ میں پہلی بار دسمبر کے مہنے میں ٹھیکہ داروں کے لیے ریلیز جاری نہیں ہوئے ریلز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکہ دار برادری دیوالیہ ہو رہے ہیں انکم ٹیکس کے نفاز کے زریعے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا گیا ہے اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کے لیے حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم اپنی تمام کرپشن اور ناکامیوں کا ملبہ سابق حکومت پر ڈال کر خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اپنی ناکامی کا ملبہ سابق حکومت پر ڈال کر جان نہیں چھڑائی جا سکتی ،عوام اب جان چکے ہیں عوام پر ن لیگ کی حثیت عیاں ہو چکی ہے موجودہ حکومت سے خیبر کی توقع رکھنا فضول ہے اور جن لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا آج وہ اس کا کفارہ ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں میری دور اقتدار میں کرایے کا گھر لینے پر جو لوگ شور کر رہے تھے آج وہ اپنے آرام کے لیے اسلام آباد میں فلیٹ لے رہے ہیں عوام کو بتایا جائے کہ ان کے پاس راتوں رات فلیٹ کہاں سے آئے باتیں کرنا آسان ہے لیکن عملی طوپر کام کرنا بہت مشکل ہے ہم نے اپنے در اقتدار میں ڈنگے کی چوٹ پر غربیوں کو ملازمتیں دیں ادارے مضبوط کیے آئندہ بھی موقع تو لوگوں کو روزگار دینگے ،استور گانچھے اور بلتستان کے منتخب نمائندوں کو گلگت بلتستان کے تقسیم کے معاملے پر اکھٹا ہو کر لائحہ عمل بنانا پڑے گا ورنہ قوم ان کو کبھی معاف نہیں کریگی ،

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button