اہم ترینخبریں

گلگت بلتستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ کرلیا

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے لاک ڈاون کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلوں سے متعلق میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر ،منگل،بدھ اور جمعرات کے دنوں میں پہلے سے اجازت شدہ کاروبار زندگی جاری رہیں گے۔  ان کے ساتھ اب ورکشاپس کھولنے کی بھی باقاعدہ طور پر اجازت دیدی گئی ہے. ان 4 دنوں میں کاروبار کےاوقات کار صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک رہیں گے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ جمعہ،ہفتہ اور اتوار کے دن کپڑے،جوتے،موبائل شاپس وغیرہ کی دکانوں کو کھولنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔
جمعے کے اوقات کار دن 2 بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار کو صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ ان 3 دنوں میں باقی تمام کاروبار بند رہیں گے ماسوائے سبزی اور گراسری کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں دی گئی ہے وہ سب بند رہیں گے ۔
شمس میر کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں عوام کو ماسک پہننے کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے. اس حوالے سے صوبائی حکومت کسی حد تک عوام کو فری ماسک فراہم کریگی لیکن بعد ازاں ہر شخص کو اپنا ذاتی ماسک خرید کر پہننے کو ہر صورت یقینی بنائے گا. بصورت دیگر 100 روپے جرمانہ کیا جائے گا. جس کیلئے مجسٹریٹ کو زمہ داری سونپی گئی ہے اور اس جرمانے کی رقم سے ماسک خرید کر عوام میں تقسیم کردیئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ماسک بذریعہ فائن کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاو کے عمل کو روکا جا سکے ۔
شمس میر نے کہا کہ انجمن تاجران نے سوپ پر عملدرآمد کیلئے اپنی ہر ممکن یقین دہانی کرائی ہے اور باقاعدہ زمہ داری بھی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان SOPs پر مکمل عملدرآمد کی صورت میں لاک ڈاون میں نرمی پر بھی نظر ثانی کی جاسکتی ہے ۔یہ لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ ہے۔ کیبنٹ اور لاک ڈاون کمیٹی کی باہمی مشاورت سے سمارٹ لاک ڈاون میں مشروط نرمی کی جارہی ہے ۔
شمس میر نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان پورے ملک میں ایک مثالی لاک ڈاون ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جس کے مثبت نتائج عوام کے سامنے ہیں ،عوام اپنا تعاون اسی طرح جاری رکھیں اور اپنے اس خوبصورت خطے کو محفوظ رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے پہلی ترجیح عوام کی جان کی حفاظت ہے۔
لاک ڈاون میں نرمی کا تیسرا مرحلہ بھی SOP کے نطم و ضبط کے مطابق ہوگا ۔تاجر برادری، زاتی ٹریفک ،موٹر سائیکل سواروں،ورکشاپس اوربیکریوں میں کسی بھی جگہ ایک سے زائد کا کرنے والوں اور عوام کو ممکنہ سہولت کی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرنا ہوگا اور سماجی زمہ داری کا مظاہرہ کرکے اپنے آپ کو اور معاشرے کو کورونا سے بچانا ہوگا،آپ کی کسی بھی قسم کی غیر زمہ داری علاقے کو بحران سے دو چار کرسکتی ہے۔
شمس میر نے کہا کہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ تا حکم ثانی بند رہے گی ۔انکا کہنا ہے کہ  ٹارگیٹڈ لاک ڈاون جاری رہیگا اور ریڈزونز میں بھی لاک ڈاون رہےگا ۔ رینڈم سیمپلنگ کا آغاز ہوچکا ہے عوام اپنا ٹیسٹ کروائیں اور محکمہ صحت سے تعاون کریں ۔حکومت اور عوام کو کورونا سے نجات کیلئے یک آواز ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کنٹرول میں ہے۔حکومت،محکمہ صحت اور دیگر تمام ادارے کورونا سے نجات کیلئے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔لاک ڈاون میں نرمی عوام کو سہولت کیلئے دی گئ ہے لیکن کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں حکومت لاک ڈاون سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کرسکتی ہے۔عوام کورونا کو لائیٹ نہ لیں اور باہمی وسماجی رابطوں سے پرہیز کریں۔ کسی بھی قسم کی بھیڑ اور پروگراموں سے اجتناب کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں تمام انجمن تاجران کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔ائندہ نرمی میں کورونا SOP ،سماجی رابطوں،ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔شمس میر نے کہا کہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز بند رہیں گے بہر حال کوئی بھی ریسٹورنٹ اور ہوٹل Takeaway کی سہولت فراہم کرسکے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق  کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 14 مریضوں کے رپورٹس پازیٹیو آگئے ہیں جن میں 10 مریضوں کا تعلق استور سے، 3 گلگت سے اور ایک کا تعلق ضلع دیامر سے ہے۔انہوں نے کہا کہ آج 3 مریض مکمل صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔۔شمس میر نے مزید  کہا ہے کہ اس SOPکا اطلاق آج 6 مئی 2020 سے ہوگا
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button