گلگت بلتستان

عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے، وزیر اعلی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی کے معاون خصوصی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان ایک ناقابلِ تقسیم اکائی ہے، اور یہ کہ اسے تقسیم کرنے کی کوئی تجویززیرِ غور نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض عناصر غلط خبریں پھیلا کر حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مقامی اخبارات میں گلگت اور بلتستان کی تقسیم کے حوالے سے خبریں اور بیانات گردش کر رہی تھیں۔ تاہم آج گورنر میر غضنفر علیخان اور وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، اور یہ کہ علاقائی حکومت گلگت بلتستان کے مفادات کی تحفظ کے لئے کمر بستہ ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص میڈیا گروپ یونین کونسل کی سیٹ تک نہ جیتنے والی جماعت کے ایک رہنما کے بیان کو چھال کر انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

مقامی روزناموں میں چھپنے والی خبروں نے پورے علاقے میں سنسنی اور بے چینی پھیلا دی تھی، اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ان خبروں پر مسلسل تبصروں میں مصروف تھے۔ سوشل میڈیا پر بالخصوص اس حوالے سے تند وتیز مباحث جاری تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button