گلگت بلتستان

گلگت میں داخل ہوںے والی گاڑیوں کی چیکنگ نہیں ہو رہی ہے، ڈیوٹی پر مامور اہلکار غائب

11004254_401568700006058_602456500_n

.گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) دارلحکومت گلگت میں پولیس سکیورٹی براے نام نکلی
.شہر کے حساس ترین داخلی چک پوسٹ سکوار میں اس وقت پولیس جوان موجود نہ تھے جب اندرون ملک سے مسافر گاڑیاں گلگت سٹی میں داخل ھو رہی تھی
.بدھ کے روز میڈیا کی ٹیم نے اچانک سکوار پولیس چک کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا پول کھول دیا
.زیر نظر اسی چک پوسٹ کی جہاں نہ گلگت میں داخل ھونے والوں کی شناخت کی جارہی ھے نہ جانے والوں کو دیکھا جا رہا ھے
.صحافیوں کو دیکھ کر موقع پر آنے والے ایک پولیس سپاھی نے بتایا کہ صبح 8 بجے سے شام اسی وقت تک چک پوسٹ کھلی رکھی جاتی ھے اور گزرنے والی گاڑیوں اور ان میں موجود مسافروں کی چھان بین نہیں کی جاتی ھے
.اس اہم چک پوسٹ پر صرف 5 جوان تعینات ہیں جن میں سے 3 حاضر ہیں اور دو غیر حاضر ہیں
.سکوار چک پوسٹ سے روزانہ ہزاروں افراد گلگت میں داخل ہوتےہیں جن کی شناخت نہ کرنا سکیورٹی رسک ھے
ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعیات کے بعد گلگت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات انتہائی ناقص سامنے اے ہیں

یاد رہے کہ گلگت بلتستان پولیس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے سالانہ ایک آرب روپے کا بجٹ دیا جاتا ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button