چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کیڈٹ کالج چلاس میں نئے داخلوں کا اعلان تاحال نہیں ہو سکا ۔کیڈ ٹ کالج انتظامیہ فوری طور پر نئے سال میں طلبہ کے لئے داخلہ کا اعلان کر ے دیامر کے عوامی سیاسی اور سناجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امسال کیڈٹ کالج چلاس کے نئے داخلوں کا آغاز تاحال نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے داخلہ لینے والے طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو طلبہ امسال داخلہ لینا چاہتے ہیں اگر اگلے سال تک داخلے نہیں ہوئے تو ان کی عمر میں اضافہ ہو گا اور وہ داخلہ لینے کے قابل نہیں رہینگے انہوں نے کیڈٹ کالج کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے وہ فوری طور پر نیا تعلیمی سال کے ساتھ ہی نئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان بھی کرے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔