اہم ترین

سینئر صحافی ندیم خان کو قتل کی دھمکی دینے والوں‌کے خلاف کاروائی کی جائے، خورشید احمد صدر پریس کلب گلگت

گلگت:  سینئر صحافی بول نیوز کے بیورو چیف اور سیکریٹری فنانس سنٹرل پریس کلب ندیم خان کو قتل کی دھمکی کی  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پولیس اور انتظامیہ 24 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کریں اور قرار واقعی سزا دے بصورت دیگر پورے گلگت بلتستان میں صحافی برادری اپنے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اس حوالے سے اہم اجلاس صدر سنٹرل پریس کلب  گلگت خورشید احمد کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کابینہ سمیت سینئر صحافی و گلگت بلتستان یونین اف جرنلسٹ کے صدر نے بھی شرکت کی اجلاس میں ندیم خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر پولیس اور گلگت بلتستان حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر ملزموں  کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور صحافیوں کے جان و مال کے حفاظت کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائے تاکہ سماج اور میڈیا دشمن عناصر کو لگام دیا جاسکے گلگت بلتستان حکومت اور پولیس ملزموں کو فوری طور پر  گرفتار کرکے صحافی دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر کے صحافتی تنظیمیں  اپنا ائندہ کا لائحہ عمل  طے کرکے سخت احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button