متفرق

پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کو گلگت بلتستان کا امن کھٹک رہا ہے، محمد شاہ سمائری سینئر رہنما مسلم لیگ ن

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر رہنما محمد شاہ سمائری اور مسلم لیگ ن حلقہ5نگر و سابق چیئرمین یونین کونسل ساس ویلی محمد حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت پر کالعدم تنظیموں کے تعاون سے حکومت بنانے کے الزامات لگانے والے عناصر خود دہشتگردوں کے سہولت کار بن کر کام کررہے ہیں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو یہ زیب نہیں دیتا ہے کہ وہ صوبائی حکومت پر بے بنیاد الزام تراشیاں کریں قومی ایکشن پلان میں مسلم لیگ ن کو رکاوٹ قرار دینے والے عناصر خود ایکشن پلان کے لپیٹ میں آنے کے خوف سے حواس باختہ ہوچکے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت جب سے گلگت بلتستان میں مثالی امن قائم ہوا ہے پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کو گلگت بلتستان کا امن کھٹک رہا ہے اس لئے پیپلز پارٹی کے عہدیدار اوٹ پٹانگ بیانات دے کر عوام میں گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی باتیں مخالفین کا پیدا کردہ ایشو ہیں جس سے عوام بخوبی آگاہ ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور کس کرب اور اذیت سے گزاری ہے عوام اچھی طرح واقف ہے پانچ سالہ دور میں پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی حکومت نے جس دیدی دلیری کے ساتھ نوکریوں کو فروخت کیا گیا ٹھیکوں کی بندربانٹ کی گئی اداروں کو بے دردی سے لوٹا گیا اخلاقیات کا جنازہ نکالا گیا ترقیاتی منصوبوں کو کرپشن کی بھینٹ چڑھایا گیا قدرتی آفات کے متاثرین کو ملنے والا امدادی سامان اور رقوم ہڑپ کرکے ڈکار بھی نہیں لیا اس کی مثال دنیا کے کسی کونے میں نہیں ملتی ہے لیکن گلگت بلتستان کے عوام اطمینان رکھیں کہ گلگت بلتستان کے غیور اور باشعور عوام نے 8جون کو لیٹروں کو مسترد کرکے جس پارٹی کی حکومت قائم کی ہے اس میں عوام کو میرٹ اور ایلیف ملے گااب ترقیاتی منصوبے وقت پرمکمل ہوں گے اور عوام کو ان منصوبوں کا براہ راست فائدہ ملے گا اور نوکریوں کا لوٹ سیل نہیں لگے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button