سیاست

گلگت گاہکوچ ایکسپریس وے کے لئے مختص ڈیڑھ ارب روپیہ کسی اور ضلع میں‌منتقل کردیا گیا ہے، واجد گلگتی

غذر(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سکرٹیری واجد گلگتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت سے گاہکوچ تک ایکسپریس وے کے لیے مختص ڈیڑھ ارب روپے کسی اور ضلع کی شاہراہ کے لیے ٹرانسفر کردیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے اور قابل مزاحمت اقدام ہے حفیظ الرحمان روز اول سے غذر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہا ہے حفیظ غذرکو آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہے غذر روڈ اسوقت قبرستان کا منظر پیش کررہا ہے غذر روڈ کی تعمیر ناگزیر بن چکا ہے اسی اثنا میں منظور شدہ غذر روڈ کا فنڈ کسی اور جگہ منتقل کرنا حفیظ کی گندی سوچ اور بدیانتی کا منہ بولتا ثبوت ہے مسلم لیگ نون اور اسمبلی ممبرا ن غذر کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ اور انکی پوری ٹیم غذر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کیخلاف اپنا کردار ادا کریں نیز پیپلز پارٹی ضلع غذر پانامہ زادہ حکومت کو چیلنج کر تی ہے کہ وہ جلد سے جلد ایکسپریس وے کی تعمیر شروع کریں ورنہ پیپلز پارٹی ضلع غذر کے غیور عوام کے ساتھ پوری جی بی کو جام کرنے پر مجبور ہونگے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button