چترال

مستوج ، نومنتخب کونسلرز اور عوام کا مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ 

چترال (بشیر حسین آزاد ) عوام مستوج نے گزشتہ دن ا پنے مطالبات کے حق میں مستوج بازار میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں پرواک ، مستوج کے علاوہ لاسپور سے لیکر یارخون ویلی تک کے نومنتخب میل اور فیمل کونسلرز اور عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کیں۔جلسے سے جنرل کونسلر عبد الرحمن، ممبر تحصیل کونسل محسن حیات، ناظم گل محمد ،ناظم وورمحمد ، ویمن کونسلرز زار نگار، شمسیہ شاہد، روبینہ ، عماد الدین، بل علی شاہ، فرید جان، نو ر احمدجان، شیر نادر و دیگر نے خطاب کیا ۔ جلسے میں مطالبہ کیا گیا کہ علاقہ پہلے سیلاب پھر زلزلہ میں شدید متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام مالی طور انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ دو مہینے راستے بند ہونے اور نہری نظام برباد ہونے کی وجہ سے علاقے کی کاروبار اور فصل بھی مکمل تباہ ہوگئے تھے۔ حکومت کی طرف سے زلزلہ متاثرین کیلئے خطیر رقم جاری ہونے کے باوجوداکثر متاثرین کو ابھی تک امدادی چیک نہیں ملے ہیں۔ جلسے میں مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کو امدادی چیک فوری دئیے جائیں ۔ اور بینکوں کے تمام چھوٹے قرضے معاف کئے جائیں ۔ نومنتخب کونسلرز نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنے وعدے کے مطابق کونسلرز کو اختیارات سونپ دی جائے۔ جلسے میں خبر دار کیا گیا کہ انکے مطالبات پر غور نہیں کیاگیا تو بھر پواحتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button