متفرق

گلگت بلتستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام استور میں مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

استور (سبخان سہیل)گلگت بلتستان پالیسی انسٹیوٹ کی جانب سے استور میں ایک روزہ مشاورتی ورک شاپ کا انقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع استور کے گلگت بلتستان پالیسی انسٹیوٹ کے تمام ممبرزاور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر استور عدیل حیدر اور سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی مظفر ریلے نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقعے پر سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی مظفر ریلے نے کہا کی گلگت بلتستان پالیسی انسٹیوٹ نے جس مقصد کے لیے یہ اقدام اُ ٹھایا ہے اسے پوری گلگت بلتستان کی عوام کو فائد ہ ہوگا۔ اور اور ہم تمام اس کو کامیاب بنانے کے لیے ان کا ساتھ دینگے۔ انھوں نے کہا کی موجودہ حکومت گلگت بلتستان کو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے ہم مر مٹینگے لیکن ایسا ہونے نہیں دینگے۔گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے ساتھ ایک کلمے کی بنیاد پر اور پاکستان کے نام پر آج تک قربانیاں دیتے آئے ہیں اور آج بھی اپنی جانوں کا نظرانہ دے رہے ہیں۔گلگت بلتستان کی عوام پر کوئی بھی ٹیکس اس وقت تک قبول نہیں کیا جائے گا۔ جب تک ہمیں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اندر نمائندگی نہیں دی جائے گی۔گلگت بلتستان کی عوام ایک گھر کے افراد ہیں ان کو آپس میں تقسیم کرنا وفاقی حکومت کی نا اہلی ہے۔گلگت بلتستان کو قانونی اور آئینی حثیت نہ دینے کے لیے اس قسم کے حربے استعما ل کئے جارہے ہیں۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر استور عدیل حیدر ، سابق امیدور گلگت بلتستان اسمبلی شمس الدین، عبدلحلیم ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button