سیاست

اصلاحاتی آرڈر کے مخالفت کی آڑ میں‌ریاست مخالف حرکات کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے، مولانا مزمل شاہ اور دیگر کا مطالبہ

چلاس(پریس ریلیز)خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ،مولانا عبدالمجید شاہ،مولانارضوان اللہ نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں اصلاحاتی آرڈر کی آڑ میں ریاست مخالفت کی مذموم حرکت کی گئی۔جس کی واضح مثال بلتستان سے تعلق رکھنے والے آغا سید علی شاہ کا انتشار پر مبنی بیان ہے۔ریاستی ادارے فوری طور پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی عمل میں لائیں۔ان کے دھمکی آمیز بیان سے خطے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اصلاحاتی آرڈر خطے میں ترقی اور عوام کی طرز زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔جس کی بھر پور تائید و حمایت کرتے ہیں۔ علماءکرام کا کہنا تھا اصلاحاتی آرڈر کو بنیاد بنا کر خطے میں فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم کوشش کی گئی۔ریاست اور ریاستی ادارے ہمارے سر کا تاج ہیں۔کسی کو اداروں کی توہین و تضحیک کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button